دنیا کی تیز ترین جان لیوا مرچ

برطانوی شیف نے انسانی صحت کے لیے خطرناک اور جان لیوا دنیا کی سب سے تیز مرچ کاشت کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

شیف مائیک اسمتھ سینٹ کے مطابق انہوں نے کئی برس کے بعد یہ مرچ اگائی ہے جو کھانے والے کے جسم میں اینٹھن، خارش اور الٹی جیسی علامات ظاہر کر سکتی ہے جو اس کی زندگی کے لیے جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

اس خطرناک مرچ کا نام ڈریگن بریتھ ہے جسے طب میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس مرچ کا تیل اگر جلد پر ملا جائے تو وہ جلد کے اسی حصے کو کچھ دیر کے لیے سُن کردیتا ہے اور ڈاکٹر اسے جراحی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

مائیک اسمتھ گزشتہ 7 برس سے مرچیاں اور سبزیاں اگا رہے ہیں۔ ڈریگن بریتھ مرچ کھانے والےکی سانس میں نالی کو بھی جلا کر اسے موت کے گھاٹ اتار سکتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے