لاہور کے ناصر باغ میں استحکام پاکستان کانفرنس

ملی مسلم لیگ کے زیر اہتمام لاہور کے ناصر باغ میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکمران اپنی کرپشن ختم کرنے کے بجائے آئین کا حلیہ بگاڑنا چاہتے ہیں۔

ملی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ناصر باغ لاہور میں استحکام پاکستان کانفرنس جاری ہے جس میں محمد علی درانی، مولانا ابتسام الہٰی ظہیر، ایم ایم ایل کے صدر سیف اللہ خالد اور جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما شریک ہیں۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے لیے اب سیاست کے میدان میں کچھ نہیں بچا، حکمران اپنی کرپشن کو ترک کرنے کے بجائے آرٹیکل 62 اور 63 کو ختم کرکے آئین کا حلیہ بگاڑنا چاہتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے