شانگلہ: پرچم کشائی کے دوران کرنٹ لگنے سے دو طلبہ ہلاک

صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع شانگلہ میں پرچم کشائی کی تقریب کے دوران کرنٹ لگنے سے دو طلبہ جاں بحق ہوگئے۔

ملک بھر کی طرح ضلع شانگلہ میں بھی جشن آزادی کی تقریبا جاری تھیں کہ تحصیل پورن میں گورنمٹ پی زیڈ اے اسکول کے طلبہ بھی ایسی ہی ایک تقریب کے دوران دھاتی پائپ کے ذریعے پرچم کشائی کررہے تھے۔

اس دوران ان کے ہاتھ میں موجود پائپ قریب سے گزرنے والی بجلی کی تاروں سے منسلک ہوگیا جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے دو طلبہ 8 سالہ عثمان اور 9 سالہ ریحان جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایچ او پورن شیر حسن نے بتایا کہ واقعے میں ہلاک ہونے والے بچے دوسری اور تیسری جماعت کے طالب علم تھے۔

واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس افسر کا کہنا تھا کہ مذکورہ اسکول کی مکمل عمارت موجود نہیں ہے اور بچوں کو کھلے آسمان کے نیچے تعلیم دی جاتی ہے، جہاں پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب جاری تھی کہ پرچم کا پائپ بجلی کی تاروں سے منسلک ہوگیا، جس کے باعث بچے ہلاک ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کے باعث ان کی لاشوں کو ہسپتال بھی منتقل نہیں کیا گیا، جبکہ لواحقین ان کی تدفین کے انتظامات کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے بالائی علاقوں اور دیہی علاقوں کے بیشتر رہائشی بچے اسکولوں کی نامکمل عمارتوں اور نامناسب انتظامات کی وجہ سے کھلے آسمان کے نیچے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے