کراچی:8سالہ بچے کا قتل، مشتبہ شخص گرفتار

کراچی پولیس نے 8 سالہ بچے کے خوف ناک قتل کے الزام میں پاکستان اسٹیل ملز کے ایک ملازم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کو دوروز قبل 8 سالہ محمد سبحان کی لاش گلشن حدید کے علاقے میں ان کے گھر کے قریب ایک شادی ہال کے عقب میں کچرا کنڈی سے برآمد کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق محمد سبحان کو 14 اگست سے لاپتہ تھے جب وہ جشن یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گھر سے باہر نکلے تھے۔

پولیس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بچے کے زخموں سے لگتا ہے کہ ان پر چھریوں کے وار کیےگئے ہیں۔

سینئرسپرینٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) راؤانوار کا کہنا تھا کہ ‘اسٹیل ٹاؤن کی پولیس نے تصور عباس نامی ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا ہے’۔

راؤ انوار نے کہا کہ مشکوک شخص کو اسٹیل ٹاؤن کے علاقے میں ایک ہوسٹل سے حراست میں لیا ہے جہاں وہ رہائش پذیر تھے۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ قتل کے لیے چھری کو بطور آلہ استعمال کیا گیا جس کو پولیس نے برآمد کرلیا ہے جبکہ مشتبہ شخص کے کپڑے بھی قبضے میں لیے ہیں جس میں خون کے دھبے ہیں۔

ڈان کو ایک پولیس افسر نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ مشتبہ شخص کا متاثرہ خاندان سے تعلقات تھے اور ایک مرتبہ ان کے گھر بھی گئے تھے۔

تاہم پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے