کراچی میں ناردرن بائی پاس سے 3نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق تینوں افراد کوفائرنگ کرکےماراگیا ہے۔
لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ راؤ انوارکا کہنا ہے کہ ہلاک افراد کے فنگر پرنٹس کے ذریعے ان کی شناخت اور دیگر ڈیٹا نکلوایا جائے گا۔