اٹھارہ قیراط سونے سے بنا انوکھا ٹوائلٹ

نیویارک کے میوزیم میں ایک انوکھا ٹوائلٹ عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جو کسی اور شے سے نہیں بلکہ خالص سونے سے تیار کیا گیا ہے ۔

اطالوی آرٹسٹ موریزو کیٹلین نے اٹھارہ قیراط سونے سے انوکھا ٹوائلٹ تیارکیا ہے جسے امریکی شہری ٹکٹ خرید کر استعمال کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

نیویارک میں واقع یوزیم میں رکھے گئے اس گولڈ ٹوائلٹ کوگزشتہ روز سے باقاعدہ عوام کے لئے کھول دیا گیا جسے استعمال کرنے کے خواہشمند افراد کو پہلے ٹکٹ خریدنا پڑیگا ۔

میوزیم انتظامیہ کے مطابق ایک گارڈ اس ٹوائلٹ کے باہر ہر وقت موجود ہوگا جبکہ خصوصی وائپز کے ذریعے اس ٹوائلٹ کو ہر پندرہ منٹ بعد صاف کیا جائے گا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے