بھارتی شخص نے 30 سال میں 145 تعلیمی ڈگریاں حاصل کرلیں

نئی دہلی: اگر آپ سمجھنے ہیں کہ اعلیٰ تعلیم مشکل ہے تو پھر بھارت کے پروفیسر وی این پرتی بھان کی مثال ضرور پڑھئے جنہوں نے 30 سال میں اب تک 145 ڈگریاں حاصل کی ہیں جو کوئی سرٹیفیکیٹ کورس نہیں بلکہ اعلیٰ تعلیمی اسناد ہیں۔
پرتی بھان اپنے تعلیمی سفر کو روکنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے اور وہ آخر وقت تک علم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ جب زندگی میں پہلی ڈگری حاصل کرنے کا موقع آیا تو وہ ایک غیرمنظم طالب علم ثابت ہوئے اور مضامین کی زیادتی سے پریشان رہے اور امتحانات اور پروجیکٹس میں بھی الجھ کر رہ گئے۔ آخر کار انہوں نے گریجویشن کرلی اور عدالت میں ملازم ہوگئے۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی پہلی ڈگری حاصل کی اور اس کے بعد ڈگریوں کا تانتا باندھ دیا۔

اس کے بعد ایک وقت میں انہوں نے کئی کورسز میں داخلہ لیا اور گھر پر تعلیم کا سلسلہ شروع کیا۔ آج وہ سائنس کے 3 ماسٹرز کرچکے ہیں۔ قانون میں ماسٹرکی 8 ڈگریاں لی ہیں، کامرس میں ماسٹرز کی 8 ڈگریاں، بزنس ایڈمنسٹریشن میں 9 ماسٹرز، آرٹس میں ایم اے کی 10 ڈگریاں اور ریسرچ کی 12 ڈگریاں اپنے نام کرچکے ہیں۔ لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ ریاضی کا مضمون انہیں ناپسند ہے۔ لیکن اس مسلسل پڑھائی کی وجہ سے پرتی بان کی یادداشت متاثر ہوئی ہے اور وہ لوگوں کے چہرے پہچاننے میں مشکل محسوس کرتے ہیں اور اہم راستے بار بار بھول جاتے ہیں۔

لیکن 56 سال گزرنے کے باوجود وہ چاق و چوبند ہیں اور کئی جامعات اور کالجوں میں لیکچر دیتے ہیں۔ ان سے متاثر ہوکر ان کی بیگم بھی ماسٹر کی 9 ڈگریاں حاصل کرچکی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے