جاپان میں پالتو جانوروں کی تدفین پر لاکھوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں

ٹوکیو: جاپانی اپنے پالتو جانوروں سے بہت محبت کرتے ہیں اور ان کی موت کے بعد انہیں شاہانہ انداز میں دفنایا جاتا ہے جس پر لاکھوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔

حال ہی میں ٹوکیو میں پیٹ رینبو فیئسٹا منعقد ہوا جہاں جانوروں کے مرنے کے بعد ان کی تیاری، تدفین اور دیگر رسومات کی سہولیات فراہم کرنے والے ادارے موجود تھے۔ یہ ادارے جانوروں کی تدفین کی سہولیات بھی مہیا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہی کی آخری نشانی بھی تعمیر کی جارہی ہے۔

جاپانیوں کی اکثریت کا عقیدہ ہے کہ روحیں خواہ انسانوں کی ہوں یا حیوانوں کی، انہیں پرسکون کیا جانا ضروری ہے چاہے اس کےلیے کتنی ہی قیمت کیوں نہ ادا کرنی پڑے۔ جاپان میں ایک کلوگرام جانور کی تمام رسومات پر 860 ڈالر یعنی 86 ہزار روپے لاگت آتی ہے۔ کوکولون نامی کمپنی اس کام میں ماہر ہے اور وہ ایک بڑے جانور یعنی کئی کلو وزنی کتے کی آخری رسومات پر ایک لاکھ سے سوالاکھ روپے وصول کرتی ہے۔ اگر کوئی اپنے پالتو جانور کی تدفین کے ساتھ پھولوں والی قبر یا پھر پیانو اور وائلن پر افسردہ دھنیں بجوانا چاہتا ہے تو اس کے لیے اضافی 25 سے 30 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے