ایک ہی اسپتال میں ایک ہی دن پیدا ہونے والے بچوں نے شادی کرلی

میسا چیوسیٹس: امریکا میں ایک ہی دن اور ایک ہی اسپتال میں پیدا ہونے بچوں نے 27 سال بعد ایک دوسرے کو جیون ساتھی چن لیا۔
کہتے ہیں جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، امریکی ریاست میساچیوسیٹس میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا جہاں 27 سال پہلے ایک ہی تاریخ کو ایک ہی اسپتال میں پیدا ہونے والے بچوں نے شادی کرلی حالانکہ دونوں کا تعلق الگ گھرانوں سے ہے۔
جیسیکا گومس اور آرون بائرس 28 اپریل 1990 کو ریاست میساچیوسیٹس کے اسپتال میں پیدا ہوئے اور دونوں کی پیدائش کے دن اسپتال میں کسی اور بچے کی پیدائش نہیں ہوئی تھی، دونوں الگ الگ قصبوں میں رہائش پزیر تھے تاہم جیسیکا کے اہل خانہ 10 سال کی عمر میں آرون بائرس کے قصبے منتقل ہوگئی جہاں انہوں نے ایک ہی اسکول میں تعلیم حاصل کی۔
جیسیکا گومس اور آرون بائرس گہرے دوست تھے لیکن جیسے ہی انہیں پتہ چلا کہ دونوں کی تاریخ پیدائش ایک ہی اور ایک ہی اسپتال میں پیدا ہوئے تو انہوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے