مستونگ میں ٹرک اور مسافر بس کے درمیان تصادم سے 15 افراد جاں بحق، 25 زخمی

کوئٹہ: مستونگ میں ٹرک مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق جب کہ 25 زخمی ہوگئے۔
میڈیا کے مطابق کوئٹہ سے سبی جانے والی مسافر بس ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں متعداد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
سول اسپتال کوئٹہ کے فوکل پرسن وسیم احمد کے مطابق حادثے میں جاں بحق 15 افراد کی لاشوں اور 25 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ لاشوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی۔ وزیراعظم نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے