پرتگالی ہوٹل جہاں لذیذ کھانوں کے ساتھ 50 ہزار کتابیں بلامعاوضہ پڑھئیے

پرتگال: پرتگال کے ایک دیہات میں ایسا ہوٹل بھی ہے جہاں آپ کھانے کے آرڈر کے وقفے میں ہزاروں کتابوں میں سے کسی ایک کو منتخب کرکے اس کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔
پرتگال کے ایک چھوٹے سے گاؤں اوبیڈوس میں آپ کو وقت گزارنے کے لیے کتاب لانے کی ضرورت نہیں بلکہ آپ ’دی لٹریری مین ہوٹل‘ چلے جائیں جس کا اردو ترجمہ ’’ادبی انسان کا ہوٹل‘‘ بنتا ہے۔ اس ہوٹل میں 50 ہزار سے زائد کتابیں آپ کی منتظر ہیں اور بعض کتابیں بہت نایاب ہیں۔

یہ ہوٹل سال 2015 میں بنایا گیا اور کتب بینوں کےلیے ایک مشہور مقام بن چکا ہے۔ اس لائبریری ہوٹل میں زیادہ تر ادبی فن پارے ہیں جو انگریزی زبان میں ہیں۔ اب روزانہ یہاں آنے والوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ یہاں پر ایک شراب خانہ اور دیواروں پر جابجا کتابوں کی الماریاں موجود ہیں۔ ناول سے لے کر شاعری اور پکوان کی کتابوں تک سب کچھ یہاں موجود ہے۔

یہاں اگر اچھی کتاب پر آپ کا دل اٹک جائے تو آپ اسے خرید بھی سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں قدیم اور نایاب کتابیں بھی موجود ہیں جن کی قیمت 50 ہزار روپے تک ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لوگ یہاں سے کتابیں لے جانے کے بجائے اپنی کتابیں جمع کراتے ہیں۔

ہوٹل کے مالک کے مطابق لوگ یہاں کتابوں کا عطیہ کرنے میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں اور جلد ہی یہاں کتابوں کی تعداد ایک لاکھ تک جاپہنچے گی۔
اسی طرح نیویارک میں بھی ایک لائبریری ہوٹل ہے جہاں 6 ہزار کتابیں موجود ہیں جبکہ جاپان میں بک اینڈ بیڈ ہوٹل میں بھی کتابیں رکھی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے