یارک شائر: خوابوں کا شہزادہ نہ ملنے پر برطانوی خاتون نے کتے سے شادی کرلی۔
یارک شائر سے تعلق رکھنے والی 43 سالہ مورگن کالاگھن نے خوابوں کا شہزادہ نہ ملنے پر کتے سے شادی کرلی، 20 نومبر کو خاتون کتے کے ساتھ اپنی آٹھویں سالگرہ منانے جارہی ہیں اور کتے کو کنگ(بادشاہ) کے نام سے بلاتی ہیں۔
مورگن کا کہنا ہے کہ انہوں نے کتے سے شادی کا فیصلہ 2009 میں اس وقت کیا جب ان کے پاس نہ ہی نوکری تھی اور ان کا گھر بھی سیلاب کی نذر ہوگیا تھا تاہم کنگ ان کے ساتھ مشکل حالات میں ہمییشہ رہا۔
مورگن کا کہنا ہے کہ اتنا وفادار تو کوئی آدمی بھی نہیں ہوتا جتنا میرا کتا(کنگ) ہے، خاتون کو کتے سے شادی کرنے پر سرٹیفیکٹ بھی دیا گیا تاہم سرٹیفیکٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔