چینی سے چہرہ شاداب بنائیں

کراچی: عام طور پر سفید چینی کو صحت کے لیے مضر جانا جاتا ہے لیکن اس کے عکس اس کے کچھ حیرت انگیز فائدے اورکمالات ہیں جو شاید بہت کم لوگ جانتے ہیں۔
زخم بھرنا:

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زخموں پر چینی کے دانے چھڑکنے سے زخم جلدی بھر جاتے ہیں۔ جب اینٹی بایوٹکس اورعلاج کے دوسرے طریقوں سے افاقہ نہ ہوتو چینی کا استعمال مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
خشک ہونٹ:

اپنی انگلی کو پانی سے بھگوئیں اور پھر چینی میں ڈال کر اسے ہونٹوں پر آرام سے رگڑ لیں۔ ایسا کرنے سے ہونٹوں کی خشکی ختم ہوجائے گی اور جلد ملائم بن جائے گی۔
فیشل اسکرب:

ایک چمچہ چینی ، ایک چمچہ چاول کا آٹا اور ایک چمچہ دودھ کو ملا کر تیار کردہ آمیزہ کو تھوڑا تھوڑا کرکے چہرے پر لگائیں،پانچ منٹ تک مالش کرنے کے بعد سوکھنے کے لیے چھوڑ دیں پھر ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں تو چہرہ صاف ستھرا اور جلد ملائم ہوجائے گی۔ یہ عمل کیل مہاسے نکالنے کے لیے کارآمد ہے۔
بسکٹس کو تازہ رکھیے:

اگر آپ بسکٹس کو زیادہ دیر تک تازہ رکھنا چاہتے ہیں تو چینی کا استعمال کریں۔ جس جگہ آپ نے کھلے بسکٹس رکھے ہیں اس کے ساتھ چینی کے ٹکڑے رکھ دیں۔ ایسا کرنے سے بسکٹس نرم نہیں ہوں گے ۔
ہاتھ کی صفائی:

اگر آپ کے ہاتھ پر انجن آئل لگ گیا ہے تو فکر کی کوئی بات نہیں،بس چینی کو کسی بھی آئل میں شامل کریں اور پھر اسے ہاتھوں پر رگڑنے سے انجن آئل سے ہونے والی چکناہٹ ختم ہوجائے گی۔
گھاس کے نشان:

چینی کو کپڑوں پرلگے داغ یا نشانوں کو دور کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ چینی کے دانوں کو کپڑے پر لگے گھاس کے نشان پر ڈال دیں اور ایک گھنٹے تک ایسے ہی چھوڑ دیں،پھرحیران کن نتیجہ پائیں۔
سوجن ختم:

کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے سے ہونے والی سوجن کا علاج بھی چینی سے ممکن ہے۔ چینی کے ٹکرے کو متاثرہ حصہ پر لگانے سے سوجن ختم ہوجاتی ہے۔
پھولوں کی تازگی:

پھولوں کو تازہ رکھنا ہے تو بس 3چمچے چینی اور2چمچے سرکے کو پانی میں شامل کریں اور اس آمیزے میں پھولوں کی شاخ ڈال دیں ۔ چینی شاخ کے لیے فائدہ مند ہے جب کہ سرکا جراثیم سے محفوظ رکھنے کا کام کرتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے