پرانے جوتوں کو نیا بنائیں

کپڑے کے جوتوں کو پرانا سمجھ کر پھینکنے کے بجائے انہیں انتہائی کم خرچ اور کسی مشقت کے بغیر نیا بنائیں۔

اگر آپ کے اسنیکرز پرانے ہوگئے ہیں اور گندگی کی وجہ سے ان کا رنگ خراب ہوگیا ہے تو فکر کی بات نہیں کیونکہ آپ آسان گھریلو نسخے سے اپنے پرانے جوتوں کو نیا اور پہلے جیسا چمکدار بنا سکتے ہیں۔

اپنے پرانے جوتے کو پہلے پانی سے دھو لیں۔ پھر ایک چمچہ کپڑے دھونے کے سوڈے میں ڈیڑھ چمچہ میٹھا سوڈا ملا کراسے ٹوتھ برش کے ساتھ جوتوں پر رگڑیں۔ چند منٹ بعد اسے پھر سے پانی کے ساتھ دھولیں اور پھر جوتوں کو واشنگ مشین میں ڈال دیں۔ مشین میں دھلنے کے بعد جب جوتوں کو باہر نکالیں گے تو ان پر بے بی پاوڈر کا چھڑکاؤ کریں اور سوکھنے کےلیے چھوڑ دیں، اس طرح چند منٹ بعد حیران کن نتیجہ آپ کے سامنے ہوگا اور پرانے جوتے پھر سے نئے نظر آئیں گے۔

یہ طریقہ سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہوا جب ٹیکساس کی رہائشی سارہ نامی لڑکی نے گھر پر اس کا تجربہ کیا اور تصاویر ٹوئٹر پر ڈال دیں، اس آسان اور کم خرچ گھریلو ٹوٹکے کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے