ہر سال گوگل اپنے نئے اینڈرئڈ ورژن کو ریلیز کرنے سے کچھ عرصہ پہلے اس کے نام کا پہلہ ہندسہ جاری کردیتا ہے، جس کی بنیاد پہ دنیا بھر سے لوگ بڑی دلچسپی کے ساتھ اس ورژن کا نام سوچنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
گذشتہ سال اینڈرائڈ کا جو ورژن جاری کیا گیا تھا، اس کا نام “لالی پاپ ” تھا، اس سال جو نیا ورژن آرہا ہے، اس کا نام “M” سے شروع ہوتا ہے۔
جی ہاں، نئے آنے والے ورژن کا نام یقناً ‘Marshmallow’ ہے، اور یہ ورژن 0۔6 ہے۔
آنے والے اس نئے ورژن میں اگرچہ چھوٹی چھوٹی کئی اہم تبدیلیاں کرکے بہتری کی جائے گی، لیکن اس ورژن میں خاص طور پہ USB Type-c، نیا اینڈرائڈ پلے پلیٹ فارم، ڈائریکٹ شیئرنگ اور فنگر پرنٹس کا وسیع نظام شامل ہیں ۔ تاہم اس بار پرانے ورژنز میں موجود مسائل کے حل پہ خصوصی توجہ دی جارہی ہے، سندر پچائی نے ایک ہزاروں مسائل کے حل کا دعویٰ کیا ہے۔