حمزہ علی عباسی اورماہرہ خان کی مزاحیہ پنجابی سوشل میڈیا پرہٹ ہوگئی

کراچی: خوبرو اداکارہ ماہرہ خان اوراداکار حمزہ علی عباسی نے پنجابی بول کر مداحوں کے دل جیت لیے دونوں کی پنجابی میں بات کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے چرچے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہور ہیں تاہم پاکستان شوبزانڈسٹری سے تعلق رکھنے والے پرکشش اداکار اور سیاسی تجزیہ نگارحمزہ علی عباسی بھی کسی سے کم نہیں، دونوں ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں جس کا ثبوت انہوں نے ماہرہ کی فلم ’’ورنہ‘‘کی تشہیر کرتے ہوئے دیا ہے۔

حال ہی میں ماہرہ اور حمزہ کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں حمزہ علی عباسی مزاحیہ انداز میں پنجابی بولتے ہوئے فلم’’ورنہ‘‘کی تشہیر کرتے اور ماہرہ کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملاتے ہوئے نظر آرہے ہیں جب کہ ماہرہ بھی پنجابی میں ان کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے’’آہو‘‘کہہ رہی ہیں۔

ماہرہ خان نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں جب کہ ماہرہ نے ویڈیو کے ساتھ شائقین کو پنجابی میں ہدایت کی ہے فوراً جائیں’’ورنہ‘‘کاٹکٹ لیں اورفلم دیکھیں۔

ویڈیو میں موج مستی کرتے ہوئے حمزہ اور ماہرہ بہت جلدایک ساتھ ’’فلم مولاجٹ2‘‘میں نظر آئیں گے، ماہرہ نے ویڈیو کےآخر میں فلم ’’مولاجٹ ‘‘ کا مشہور ڈائیلاگ دوہرایا’’مولا نوں مولانہ مارے تے مولا نئیں مرتا‘‘ جس پر حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ماہرہ کو جتنی بھی پنجابی آتی ہے وہ میں نے انہیں سیکھائی ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’’ورنہ‘‘میں اداکارہ ماہرہ خان اورہارون شاہد نے مرکزی کردار اداکیا ہے، فلم رواں ماہ 17 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔ جب کہ ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، فواد خان اور حمائمہ ملک کی فلم’’مولا جٹ2‘‘کا انتظار بھی شائقین بے چینی سے کررہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے