پنڈی بھٹیاں: نواحی گاؤں بھوبھڑہ میں ماں نے اپنے 3 بچوں کو قتل کرکے لاشیں نہر میں پھینکنے کے بعد خود بھی خود کشی کی کوشش کی۔
پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں بھوبھڑہ کے قریب ماں نے اپنے تین بچوں کے گلے کاٹ کر ان کی لاشیں نہر جھنگ بارنچ میں پھینک کر اپنا گلا کاٹنے کی بھی کوشش کی، تاہم ملزمہ کو مرنے سے بچالیا گیا۔ قتل ہونے والے بچوں میں سے ایک لڑکی کی عمر 6 سال، ایک بیٹے کی 4 سال اور دوسرے بیٹے کی عمر 2 سال تھی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیوکا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے نہر میں لاشوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر خون بھی گرا ہوا ہے اور لگتا ہے کہ ماں نے بچوں کو قتل کرکے ان کی لاش نہر میں پھینکی ہے۔
پولیس نے خاتون کے شوہر عابد حسین کی مدعیت میں تھانہ سکھیکی میں مقدمہ درج کرکے خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔