افغان شہری نے اپنے بیٹے کا نام ڈونلڈ ٹرمپ رکھ دیا

افغانستان میں ایک شہری نے امریکی صدر سے متاثر ہو کر اپنے بیٹے کا نام ڈونلڈ ٹرمپ رکھ دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل کے رہائشی سید اسد اللہ پویا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ڈونلڈ ٹرمپ اس امید کے ساتھ رکھا ہے کہ ہمارا بیٹا بھی امریکی صدر کی طرح ارب پتی ہو گا۔

اٹھارہ ماہ کے افغان ڈونلڈ ٹرمپ کی شناختی نام والی پوسٹ فیس بک پر شیئر کی گئی جو جنگل میں آگ کی طرح افغانستان سمیت دنیا بھر میں پھیل گئی۔

اسد اللہ نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنے بیٹے کے نام والی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی تو انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اور کچھ افراد نے ہمارے بیٹے کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں بھی دیں۔

انہوں نے بتایا کہ لوگوں کی جانب سے ان کے لیے انتہائی نامناسب الفاظ بھی استعمال کیے گئے اور کچھ لوگوں نے تو کہا کہ میں نے یہ سب کچھ امریکا میں سیاسی پناہ لینے کے لیے کیا ہے۔

سید اسد اللہ نے بتایا کہ انہیں ابتداء میں تو اندازہ ہی نہیں تھا کہ افغان لوگ نام کے معاملے میں اتنے حساس ہوں گے، کسی نے ہمارے بیٹے کے نام والی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کے بعد یہ معاملہ اتنا بڑھا کہ مجھے اپنا اکاؤنٹ بند کرنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ میرے پڑوسیوں کی جانب سے بھی مجھے دھمکیاں دی گئیں اور جب میں گھر سے باہر نکلتا ہوں تو خود کو خوفزدہ محسوس کرتا ہوں۔

[pullquote]اسد اللہ کی ڈونلڈ ٹرمپ سے متاثر ہونے کی وجہ[/pullquote]

سید اسد اللہ نے بتایا کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کاروبار میں کامیابی کے حوالے سے لکھی گئی کتابوں کا فارسی ترجمہ پڑھ رکھا تھا جس کی وجہ سے وہ ارب پتی امریکی تاجر سے متاثر تھا اور جب ان کے ہاں 2016 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات سے قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی تو انہوں نے اسے ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے پکارنا شروع کردیا۔

افغان باشندے نے بتایا کہ میں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے بہت ریسرچ کی اور پھر متاثر ہو کر اپنے بیٹے کا نام ڈونلڈ ٹرمپ رکھا تاکہ میرا بیٹا بھی ان ہی کی طرح کامیاب اور دولتمند ہو۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے