ڈاکٹروں نے مریض کی آنکھ سے 15 سینٹی میٹر طویل کیڑا نکال دیا

کرناٹکا: بھارت میں ڈاکٹروں نے ایک شخص کی آنکھ کے سفید حصے میں تیرتے ہوئے طفیلی کیڑے کو باہر نکال لیا جس کی لمبائی 15 سینٹی میٹر تھی۔

بھارتی ریاست کرناٹکا میں 60 سالہ شخص کو چند روز قبل اسپتال لایا گیا۔ اسپتال میں ڈاکٹر سری کانت شیٹی نے فوری طور پر ان کے لیے معمولی آپریشن تجویز کیا بصورتِ دیگر بینائی ضائع ہونے کا احتمال تھا۔ کیڑے کو نکالنے کا پورا عمل فلمایا گیا اور اسے آن لائن پوسٹ بھی کیا گیا جسے دیکھ کر جسم میں جھرجھری طاری ہوجاتی ہے۔

ڈاکٹر یہ جان کر حیران رہ گئے کہ 15 سینٹی میٹر لمبا طفیلیہ مریض کی آنکھوں میں دائیں بائیں حرکت کررہا تھا۔ بعد ازاں ماہرین کی ٹیم نے بھی مریض اور طفیلی (پیراسائٹک) کیڑے کا معائنہ کیا تو انکشاف ہوا کہ یہ مچھر کے کاٹنے سے منتقل ہوا ہے۔

اس کیڑے کا نام ’ووکریریا بین کرافٹی‘ ہے لیکن اس کے آنکھوں میں پہنچنے کا امکان بہت کم ہوتا ہے اور کسی شخص کی آنکھ میں اس کا پہنچ جانا ایک حیرت انگیز واقعہ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے