پاکستان کے حالیہ اقدامات کو پلوامہ سے جوڑنا بھارتی ایجنڈے کا حصہ ہے: دفترخارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت انتہاپسندی کو جڑ سے اکھاڑنے کی کوششیں جاری ہیں تاہم داخلی سیاسی مفاد کی خاطر حالیہ اقدامات کو پلوامہ سے جوڑنا بھارتی ایجنڈےکا حصہ ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو تسلیم کیا ہے اور پاکستان کے حالیہ اقدامات کو پلوامہ حملے سے جوڑنا بھارتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت انسداد دہشت گری کے اقدامات کے نام پر کشمیریوں کی جدودجہد آزادی کو دبا رہا ہے، عالمی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ قابض انتظامیہ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے ذریعے خواتین، بچوں اور نوجوانوں کو اندھا کر رہی ہے جب کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمریوں کو لا کر آبادی کا توازن بگاڑ رہا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان حق خودارادیت کے لیے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جائز جدوجہد کی مکمل حمایت کرتا ہے اور جموں کشمیر کے عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداداوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے