پاکستان کی تاریخ کا شدید ترین زلزلہ

ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

اطلاعات کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، گجرانوالہ اور پشاور سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے مالاکنڈ، کوہاٹ، بھکر اور گرد و نواح میں بھی محسوس کیے گئے، جبکہ لاہور میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

امریکن جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.7 تھی
جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 8.1 تھی ، اور مرکز افغانستان کا علاقہ ہندوکش بتایا جاتا ہے، جبکہ گہرائی 193 کلومیٹر تھی۔

لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

کچھ علاقوں میں موبائل فون ٹاورز گرنے کی بنا پہ رابطہ معطل ہوچکا ہے۔

اگرچہ ملک بھر کے کئی علاقے اس کی زد میں آئے تاہم خیبر پختونخواہ میں زہادہ نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں بہت عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں ہیں ۔

جبکہ راولپنڈی میں کشمیری بازار میں ایک عمارت گر گئی ہے۔

سرگودھا میں گورنمنٹ گرلز سکول کی دیواز گرنے سے 8 لوگ زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

وزیر اعظم نے تمام اداروں کو امدادی سرگرمیوں کی ہدایت کردی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے