اسرائیل کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، ایک بار پھر غزہ پر فضائی حملہ

اسرائیل نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ پر فضائی حملہ کر دیا۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہونے والی فضائی کارروائیوں کے بعد مصر کی کوششوں سے دو روز قبل حماس اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر معاہدہ طے پایا تھا۔

لیکن اب اطلاعات ہیں کہ اسرائیل نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی نے راکٹوں کے ذریعے بیت لاھیا میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا۔

خبر ایجنسی کے مطابق غزہ کے شمالی علاقے میں حماس کے زیر استعمال عمارت کو نشانہ بنایا گیا، حماس کی حکومت میں یہ نیول پولیس کا کمپاؤنڈ تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے