کیا موٹیویشنل اسپیکرز وقتی ابال ہیں ؟

عموماہمارے ہاں ہوتا یہ ہے کہ ہم کسی کو جتنا بڑا رائٹر سمجھتے ہیں وہ اتنا ہی جہل مرکب کا ملغوبہ ہوتا ہے. فیس بک پر ایک رائٹر نے موٹیویشنل اسپیکرز کے حوالے سے لکھا "موٹیویشنل اسپیکر چرس کا ایک سگریٹ ہے جو جذبات میں وقتی حرارت پیداکرتا ہے ، موٹیویشنل اسپیکرکی تقریر علمی استدلال سے محروم ہوتی ".

محترم نے شاید کچھ سستے قسم کے موٹیوشنل اسپیکرز کو سنا اور پڑھا ہے۔جب بھی کسی چیز کی اصلیت جاننی ہوتو اسکی اصل ماخذ کو پڑھناچاہیے ،انہوں نے سستے واعظین ٹائپ اسپیکرز کو سب کچھ سمجھ لیا ۔۔

موٹیوشنل سائیکالوجی پوری ایک سائنس ہے۔ماہرین سالہا سال انسانی دماغ کو سمجھنے پر صرف کرتے ہیں۔ جس پرانہیں نوبل پرائز بھی ملتے ہیں۔ دنیا کے مشہور موٹیوشنل سپیکرزصرف مقرر نہیں بلکہ مربی یعنی مرشد بھی ہوتے ہیں۔ جو قدم بقدم زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنے کلائنٹس کی رہنمائی کرتے ہیں۔ اور انکے کلائنٹس صرف لوگ نہیں بلکہ ملٹی نیشنل کمپنیز ہوتی ہیں جیسے گوگل ایپل وغیرہ۔ اگر یہ چرس کا سیگرٹ ہوتا تو گورا اتنا اندھا نہیں کہ اسکو دیکھنے کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کرے۔ اور اگر اتنا بھی اسان کام ہوتا تو اج ہر کوئی لاکھوں کما رہا ہوتا۔

آدم گرانٹ organizational psychologist اور motivational speaker ہیں انکی کتاب The Original کا شاید محترم نے مطالعہ نہیں کیا۔ورنہ کم از کم وہ یہ نہیں کہتا کہ یہ کوئی علم نہیں۔ اس کتاب میں انہوں نے ہزاروں لوگوں کا مطالعہ کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی ہے تخلیق کار لوگ تخلیقی اور اوریجنل کام کیسے کرتے ہیں۔Simon Sinek ایک موٹیوشنل سپیکر اور کارپوریٹ ٹرینر ہے اس کی ایک کتاب Start with Why نے امریکہ میں ایک نئی سوچ کو فروغ دیا کہ ہر کام سے پہلے ایک معنی خیز اور مقصدیت سے بھرپور جزبہ ہونا چاہیے ورنہ وہ نیا منصوبہ ناکامی سے کوئی نہیں روکےگا۔ اس کے پیچھے اس نے تاریخ سے مثالیں اکٹھی کی ہیں۔ تو جناب یہ صرف جذبات سے نہیں کھیلتے بلکہ ایک پوری علمی تحقیق کا سرمایہ اپنی پشت پر رکھتے ہیں۔

بھائی سیدھی سی بات ہے "کسی چیز کا سمجھ میں نہ آنا اس کے باطل ہونے کی دلیل نہیں”اب محترم کو سمجھ نہیں آرہی۔پھر اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ یہ کوئی علم نہیں ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے