بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی والدہ 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی والدہ کا انتقال گزشتہ روز ہوا جس کی تصدیق خاندانی ذرائع نے کی۔
فیملی ذرائع کی جانب سے سوشل میڈیا پر بتایا گیا ہے کہ انتہائی بوجھل دل کے ساتھ ہم یہ خبر شیئر کر رہے ہیں کہ رانی مکھرجی کی والدہ کرشنا مکھرجی 75 سال کی عمر میں انتقال کرگئی ہیں۔
اس کے علاوہ خاندان نے اس دکھ کی گھڑی میں پرائیویسی (رازداری) کا بھی احترام کرنے کی درخواست کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرشنا مکھرجی ایک سابقہ پلے بیک گلوکارہ تھیں اور ان کی شادی فلم ساز رام مکھرجی سے ہوئی تھی۔