14 سالہ بچی کے حاملہ ہونے پر زیادتی کا انکشاف

ساہیوال: تھانہ نور کے علاقے میں 14 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، متاثرہ بچی کے حاملہ ہونے پر اہل خانہ کو اس سے زیادتی کا معلوم ہوا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ نورشاہ کے علاقہ57/4 آر میں 32 سالہ ملزم عباس گھر پر پڑھنے کے لیے آنے والی بچی کو ڈرا دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے حاملہ ہونے پر ورثا کو ملزم کی جانب سے زیادتی کا پتا چلا۔ زیادتی کا شکار لڑکی کے والد کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے