سعودی عرب نے اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دیدی

اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سعودی عرب نے اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی جانب سے کیے گئے دعوے کے مطابق سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات جانے والی اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس اجازت کے تحت اسرائیل کو 4 دن کےلیے سعودی فضائی حدود استعمال کرنےکی اجازت ہوگی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل سے دبئی کے لیے پہلی پرواز آج روانہ ہوگی۔

دوسری جانب سعودی عرب کی طرف سے فی الحال خبرکی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے