جمعرات : 17 دسمبر 2020 کی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote]فرانسيسی صدر کورونا کا شکار[/pullquote]

فرانسيسی صدر ايمانوئل ماکروں کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہيں۔ صدارتی دفتر سے جاری کردہ بيان ميں کہا گيا ہے کہ ماکروں آئندہ ايک ہفتے کے ليے قرنطينہ ميں رہيں گے۔ ان ميں کورونا کی تشخيص جمعرات کو ہوئی۔ البتہ ماکروں اپنی ذمہ دارياں نبھانا جاری رکھيں گے۔ فرانس ميں کورونا کی وجہ سے اب تک تقريباً ساٹھ ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہيں۔ اس وقت اس وبائی مرض کی دوسری لہر سے نمٹنے کے ليے ملک گير سطح پر رات کا کرفيو نافذ ہے۔

[pullquote]سعودی عرب ميں کورونا مہم شروع[/pullquote]

سعودی عرب ميں کورونا ويکسين کی مہم آج سے شروع ہو گئی ہے۔ الاخباريہ ٹيلی وژن پر نشر کردہ مناظر ميں ايک معمر جوڑے سميت ملکی وزير صحت کو ويکسين لگتے ہوئے دکھايا گيا۔ يہ عمل دارالحکومت رياض ميں شروع کيا گيا ہے مگر وزير صحت کے مطابق ملک بھر ميں خصوصی مراکز قائم کيے جا رہے ہيں تاکہ جلد سے جلد اور زيادہ سے زيادہ لوگوں کو يہ ويکسين دی جا سکے۔ ابتدائی مرحلے ميں ويکسين پينسٹھ برس سے زائد عمر کے افراد کو دی جا رہی ہے جبکہ دوسرے مرحلے ميں طب کے شعبے سے وابستہ افراد کو دی جائے گی اور تيسرے مرحلے ميں بيمار افراد کو دی جانی ہے۔

[pullquote]کورونا وائرس کے متاثرين کی تعداد 74 ملين 22 لاکھ سے زائد[/pullquote]

دنيا بھر ميں کورونا وائرس کے متاثرين کی تعداد 74 ملين 22 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ سولہ لاکھ 49 ہزار افراد اس وبائی مرض کی وجہ سے ہلاک بھی ہو چکے ہيں۔ يہ وائرس گزشتہ برس کے اواخر ميں چينی شہر ووہان سے پھيلا تھا اور اب تک دنيا کے دو سو دس ممالک اور خطوں ميں پھيل چکا ہے۔ اب تک قريب بياليس ملين سے زائد افراد اس سے صحت ياب بھی ہو چکے ہيں۔ بيشتر ممالک کو ان دنوں وائرس کی دوسری لہر کا سامنا ہے اور يوميہ کيسز ميں خطرناک اضافے کی وجہ سے کئی ملکوں ميں سخت لاک ڈاؤن جاری ہے۔

[pullquote]فی جی: طاقت ور سمندری طوفان ياسا کی آمد[/pullquote]

طاقت ور سمندری طوفان ياسا فیجی کے دوسرے سب سے بڑے جزيرے سے جمعرات کو ٹکرايا۔ تقريباً ساڑھے تين سو کلوميٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے متاثرہ علاقوں ميں تباہی پھيل گئی۔ کئی مکانات منہدم ہو گئے جبکہ طوفان کے ساتھ سيلابی ريلوں اور شديد بارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ محکمہ موسميات نے خبردار کيا ہے کہ ساتھ ہی دس دس ميٹر بلند لہروں کا بھی امکان ہے اور عوام کو ساحل سے دور رہنے کی ہدايات جاری کی گئی ہيں۔ جزيرے کے تقريباً پچيانوے فيصد عوام يا ساڑھے آٹھ لاکھ لوگ اس طوفان کے راستے ميں آباد ہيں۔

[pullquote]مصر کی بدنام زمانہ ’بچھو جيل‘ ميں قيديوں پر کيا گزرتی ہے؟[/pullquote]

ہيومن رائٹس واچ (HRW) نے الزام عائد کيا ہے کہ قاہرہ کے ايک بدنام زمانہ قيد خانے ميں قيديوں پر تشدد کے ليے قيد خانے کے احاطے ميں کچھ خصوصی کام کرايا گيا۔ نيو يارک سے کام کرنے والے واچ ڈاگ کے مطابق تراميم کے بعد قيديوں کو گرم پانی، بجلی اور ہوا کی مناسب گزر کے بندوبست جيسی بنيادی سہوليات سے محروم کر ديا گيا ہے، جو اجتماعی سزا کے زمرے ميں آتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل چند قيديوں نے جيل سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنانے کے ليے کيے گئے آپريشن ميں چار پوليس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد سکيورٹی حکام نے تعمیراتی کمپنيوں سے رابطہ کر کے جيل کے اندر کچھ کام کرايا۔

[pullquote]ايرانی جوہری ڈيل کو بچانے کے ليے سفارتی کوششيں تيز[/pullquote]

عالمی قوتوں نے ايران پر زور ديا ہے کہ وہ سن 2015 ميں طے پانے والی ڈيل کی شرائط پر عمل پيرا رہے اور اب تک کی گئی خلاف ورزيوں کی تلافی کے ليے کام کرے۔ يہ پيش رفت ويانا کی ميزبانی ميں ہونے والے آن لائن اجلاس ميں سامنے آئی، جس ميں ايران کے علاوہ جرمنی، فرانس، روس، چين اور برطانيہ کے نمائندگان شامل تھے۔ تين يورپی فريقوں نے اميد ظاہر کی ہے کہ امريکا ميں قيادت کی منتقلی کے بعد حالات بہتر ہوں گے اور اس کے بعد ممکنہ طور پر امريکا پھر سے اس ڈيل کا حصہ بن سکتا ہے۔ کل کی ميٹنگ ميںز يہ فيصلہ بھی کيا گيا کہ بقيہ معاملات طے کرنے کے ليے وزارتی سطح کا ايک اجلاس اکيس دسمبر کو منعقد ہو گا۔

[pullquote]چينی کمپنی علی بابا کی ايغور مسلمانوں کی شناخت کے سافٹ ویئیر کی تیاری[/pullquote]

چينی ٹيکنالوجی کمپنی علی بابا نے ايک ايسا فيشیل رکگنيشن يا چہرے سے شناخت کا سافٹ ويئر تيار کيا ہے، جو ايغور مسلمانوں اورديگر اقليتی گروپوں کے افراد کی شناخت ميں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ نيو يارک ٹائمز کی ايک رپورٹ ميں انکشاف کيا گيا کہ کمپنی کی ويب سائٹ پر يہ دکھايا گيا کہ تصاوير اور ويڈيو کی مدد سے يہ سافٹ ويئر کيسے اقليتی گروپوں کے ارکان کو ڈھونڈ سکتا ہے۔ اس رپورٹ کے بعد علی بابا نے اپنی ويب سائٹ سے يہ مواد خارج کر ديا اور خبر رساں اداروں کی وضاحت کی درخواستوں پر فی الحال کوئی رد عمل ظاہر نہيں کیا۔ امريکی ريسرچ کمپنی IPVM نے اس سافٹ ويئر کا راز فاش کيا ہے۔ چينی صوبے سنکيانگ ميں ايک ملين مسلمانوں کو حراستی مراکز ميں رکھا جا رہا ہے۔

[pullquote]اوباما کی کتاب ’اے پرومسڈ لينڈ‘ : تين اعشاريہ تين ملين سے زائد کاپياں فروخت[/pullquote]

سابق امريکی صدر باراک اوباما کی کتاب ’اے پرومسڈ لينڈ‘ کی اشاعت ايک ماہ قبل ہوئی تھی اور اب تک اس کتاب کی تين اعشاريہ تين ملين سے زائد کاپياں فروخت ہو چکی ہيں۔ يہ کتاب دو ووليومز ميں شائع ہونی ہے اور نومبر سے اس کا پہلا حصہ يا ووليوم فروخت کے ليے دستياب ہے۔ اس کتاب ميں اوباما نے اپنی پہلی مدت صدارت کے سالوں کے واقعات بيان کيے۔ بالخصوص پاکستان ميں اوسامہ بن لادن کے قتل کے حوالے سے ان کے انکشافات کئی دنوں تک ميڈيا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

[pullquote]امريکی وفاقی ادارے بڑے سائبر حملے کا ہدف، انٹيليجنس ايجنسياں[/pullquote]

امريکی انٹيليجنس ايجنسيوں نے خبردار کيا ہے کہ گزشتہ اختتام ہفتہ پر کئی وفاقی اداروں پر ہونے والا سائبر حملہ اب بھی جاری ہے۔ ايف بی آئی، سائبر سکيورٹی اينڈ انفرا اسٹرکچر سکيورٹی ايجنسی اور نيشنل انٹيليجنس نے جمعرات کو جاری کردہ اپنے مشترکہ بيان ميں بتايا کہ سائبر حملے سے اس وقت بھی نمٹا جا رہا ہے۔ اس حملے ميں دو امريکی کمپينوں کو مرکزی ہدف بنايا گيا اور يہ کئی ہفتوں سے جاری تھا۔ دونوں کمپنيوں نے الزام عائد کيا ہے کہ اس حملے ميں روسی حکومت کے حمايت يافتہ ہيکر گروپ ملوث ہيں۔

[pullquote]ٹویٹر کا کورونا ویکسین سے متعلق سازشی ٹویٹس ہٹانے کا فیصلہ[/pullquote]

مائکرو بلاگنگ پليٹ فارم ٹویٹر نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ہفتے سے کووڈ انيس کی ویکسین سے متعلق ایسی تمام گمراہ کن معلومات اور ٹویٹس ہٹا دی جائيں گی، جو صحت عامہ کے لیے نقصاندہ ثابت ہوسکتی ہیں۔ کمپنی نے اپنی اس پالیسی کا اعلان اپنے ایک بلاگ میں ایسے وقت میںکیا ہے جب دوا ساز کمپنی بائیواین ٹیک اور فائزر نے اپنی ویکسین کو امریکا بھر میں فراہم کرنے کا عمل شروع کر رکھا ہے۔ ٹویٹر نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ ایسی تمام ٹویٹ کو حذف کر دیا جائیگا جن میں یہ بتانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وائرس کوئی حقیقی چیز نہیں یا پھر شیئر کیے جانے والی ان تمام ٹویٹ کو ہٹا دیا جائیگا جس میں ایسے غلط دعوے کیے گئے ہوں کہ ویکسین لوگوں کو نقصان پہنچانے یا پھر ان کے کوائف اکٹھا کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

[pullquote]جرمنی ميں ويکسين کی فراہمی ستائيس دسمبر سے، وزير صحت[/pullquote]

جرمن وزير صحت ژينس اسپان نے اعلان کيا ہے کہ ملک ميں ستائيس دسمبر سے عام عوام کو کورونا کی ويکسين دی جائے گی۔ بدھ کو جاری کردہ بيان ميں اسپان نے کہا کہ امکان ہے کہ تمام يورپی ملکوں ميں ويکسين کی فراہمی اسی دن شروع ہو گی۔ جرمنی ميں سب سے پہلے بزرگ افراد کی نگہداشت کے خصوصی مراکز ميں يہ ويکسين دی جائے گی۔ يورپی ميڈيکل ايجنسی کی جانب سے ويکسين کی منظوری کے حوالے سے حتمی فيصلہ اکيس دسمبر کو متوقع ہے۔ تاہم ويکسين کی تقسیم سے متعلق معاملات يورپی کميشن نے طے کرنا ہيں اور اس عمل ميں کچھ اور دن لگ سکتے ہيں۔ بيون ٹيک اور فائرز کی ويکسين اب تک امريکا، برطانيہ، ميکسيکو اور سعودی عرب ميں منظور کی جا چکی ہے۔

[pullquote]چينی کيپسول چاند سے نمونے لے کر زمين پہنچ گيا[/pullquote]

چاند سے مٹی، ملبے اور پھتروں کے نمونے لے کر چين کا ايک خلائی کيپسول بدھ اور جمعرات کی درميانی شب واپس پہنچ گيا ہے۔ چينگ فائيو نامی ايک تحقيقاتی کيپسول منگوليا کے سيزی وانگ ڈسٹرکٹ ميں پہنچا۔ يہ خلائی جہاز يکم دسمبر کو چاند کی سرزمين پر اترا تھا اور تقريباً دو کلوگرام وزنی مٹی، ملبے اور پھتروں کے نمونے ليے واپس زمين پر پہنچا ہے۔ چاليس برس بعد چاند کے نمونے دوبارہ زمين پر لائے گئے ہيں۔ اب ان نمونوں کا معائنہ کيا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے