وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی جانب سے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی گلوکاری پر ردّعمل سامنے آگیا۔
کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری سے مریم نواز اور حمزہ شہباز کی گلوکاری کے حوالے سے سوال کیا گیا جس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ’میں مریم اور حمزہ کی گلوکاری کی تعریف کرنا چاہتا ہوں۔‘
میں بڑا appreciate کرتا ہوں حمزہ اور مریم کو @MaryamNSharif ایک نجی محفل ہے جس میں انھوں نے گانے گائے۔ بڑا اچھا لگا کم از کم ایک نارمل پاکستان ایسا ہی ہے۔
ہمارا ان سے سیاسی اختلاف ہے، ذاتی نہیں! @fawadchaudhry https://t.co/hjZtQT7g1F pic.twitter.com/XFl7IZWISb— Raza Zaidi (@Razaazaidi) December 7, 2021
فواد چوہدری نے کہا کہ ’ہمارے یہاں نجی محفلوں میں گانے گائے جاتے ہیں، انجوائے کیا جاتا ہے اور مریم اور حمزہ نے بھی یہی کیا۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’مریم نواز اور حمزہ شہباز کو جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں گلوکاری کرتا دیکھ کر بہت اچھا لگا کیونکہ نارمل پاکستان ایسا ہی ہے۔‘
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ’ہمارا شریف خاندان کے ساتھ صرف سیاسی اختلاف ہے، ذاتی نہیں۔‘
واضح رہے کہ مریم نواز کے بیٹے، جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ رواں ماہ کی 17 تاریخ کو اُن کا ولیمہ ہوگا۔
جنید صفدر کی شادی سے متعلق خبریں، ویڈیوز اور تصویریں آج کل سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
یاد رہے کہ جنید صفدر کا نکاح لندن میں ہوا تھا جبکہ شادی کی باقاعدہ تقریبات پاکستان میں طے ہونا پائی ہیں جن میں رُخصتی اور ولیمہ شامل ہے.