عمران خان کے جیتنے کی 10 وجوہات !!

پشاور : خیبرپختونخوامیں اپنی بھرپورمقبولیت ،پارٹی کے متحرک ہونے ،سرکاری وسائل کے استعمال اورسوشل میڈیاکے موثراستعمال کے باعث عمران خان 16اکتوبرکوہونےوالے ضمنی انتخابات میں خیبرپختونخواسے کلین سویپ کرگئے اورتینوں حلقوں کو اپنے نام کرلیاملک بھرمیں2012ءکے بعد خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کو سب سے زیادہ پذیرائی ملی تاہم دس ایسے وجوہات ہیں جسکے باعث عمران خان ضمنی انتخابات کے دوران کامیاب ہوئے ۔

1 ۔ ذاتی مقبولیت۔۔عمران خان پورے ملک بالخصوص خیبرپختونخوامیں اپنی مقبولیت کی انتہاپرہے اپنی پارٹی کے قیام سے ابتداسے ہی تحریک انصاف خیبرپختونخوامیں مرحلہ وارمقبول ہوتی رہی 1997میں جب تحریک انصاف نے انتخابات کے دوران مکمل طو رپر شکست کھائی کرک سے ان کے امیدوار میاں نثارگل کاکاخیل نے کامیابی حاصل کی تھی بعدازاں 2013ءکے انتخابات میں دیگرصوبوں کی نسبت خیبرپختونخوامیں عمران خان کو ذاتی مقبولیت حاصل ہوئی۔

2۔ سوشل میڈیاکاموثراستعمال۔۔انتخابات سے قبل قلیل عرصے کے دوران تحریک انصاف کے سوشل میڈیاٹیم نے انتخابی مہم کےلئے سرجوڑلئے تھے ان کی ویڈیو ز،تصاویر منظم اندازمیں چلائی گئیں اور ان کے لئے باقاعدہ طو رپر سوشل میڈیا پر ٹرینڈزبھی چلائے گئے۔

3۔مقبول نعرہ۔۔ عمران خان کوجب تحریک عدم اعتمادکے ذریعے ایوان اقتدارسے نکالاگیا تو اس سے قبل ہی انہوں نے امریکی سازش کا نعرہ لگایاتھا اسی طرح انہوں نے اداروں کو بھی نشانہ بنایا جس کو ملک کے دیگرحصوں بالخصوص خیبرپختونخوامیں خصوصی پذیرائی ملی اسی طرح انہوں نے یہ بھی بتایاکہ جب وہ جارہے تھے تواس وقت پٹرول کی قیمت 150اورانتخابی مہم کےد وران239روپے تک پہنچ چکی تھی ۔

4۔ سائفر۔۔عمران خان نے جب اسلام آبادجلسہ کے دوران کاغذ نکال کر عوام کوبتایاکہ ان کے خلاف یہ امریکی سازش ہوئی ہے تو انتخابی مہم کے دوران اس سائفر اور امریکہ کے خلاف نعرے کو منظم اندازمیں کیش کیاگیا۔

5۔ پہلے سے مقبول۔۔خیبرپختونخواکے جن تین حلقوں پر ضمنی انتخابات ہورہے تھے وہ 2018ءمیں تحریک انصاف جیت چکی تھی اوریہاں پر انہیں پہلے سے ہی مقبولیت حاصل تھی جس کو انہوں نے ازسرنوکیش کیا ۔

6۔بہترحکمت عملی۔۔ عمران خان نے انتخابی دن کےلئے مکمل طو رپرتیاری کررکھی تھی پارٹی ورکرزکےلئے حلقے کےلئے مختلف حصے مخصوص کررکھے تھے جہاں پولنگ اسٹیشنزسے لیکر ریٹرنگ افیسرزتک پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بھرپورنگرانی کی۔

7۔ نوجوان اور خواتین ووٹرز۔۔عمران خان نے اپنے انتخابی مہم کے دوران روایتی ووٹرزکی بجائے نوجوان اور خواتین کو کافی حد تک متاثرکیا اوریہی وجہ ہے کہ خواتین کی بیشترپولنگ اسٹیشنزپر بلے کے نشان کوکامیابی ملی ۔

8۔ سرکاری وسائل۔۔عمران خان نے انتخابی مہم کے دوران خیبرپختونخوامیں سرکاری وسائل کا بھرپوراستعمال کیا وہ مسلسل سرکاری ہیلی کاپٹرکے ذریعے ڈیرہ اسماعیل خان سے لے کر مردان ،چارسدہ اور پشاورتک دورے کرتے رہے اس کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں نے یہ بھی الزام لگایاکہ انتخابی عمل سے قبل ان کےلئے اہم تعیناتیاں بھی کی گئی تھیں۔

9۔ عوام کوباورکرانا۔۔۔عمران خان نے انتخابی مہم کے دوران عوام کو یہ باورکرایاکہ پی ڈی ایم میں شامل 13جماعتیں ان کے خلاف اکٹھی ہوچکی ہیں اوریہ وہ جماعتیں ہیں جنہوں نے ماضی میں ملک کو لوٹاہے اسی طرح عمران خان نے اپنی مقبولیت کے علاوہ مخالفین کےخلاف جذبات کیش کرتے ہوئے انکاووٹ حاصل کیا۔

10: آٹھ اپریل کے بعد جب عمران خان کو اقتدارکی مسندسے اتاراگیاتوانہوں نے پچاس سے زائد جلسے کئے اس دوران چارسدہ،پشاور،مردان اورملک کے دیگر علاقوں میں ہونےوالے جلسوں میں عوام کو بتایاگیاکہ ان کے خلاف کیاکچھ ہونےوالاتھااس انتخابی کے دوران انہوں نے مسلسل دوروں کے ذریعے بھی ان تین اضلاع کے پارٹی ورکرز کو متحرک کئے رکھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے