لاہور : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیائے ضروریہ پر ریلیف دینے کی تجاویز تیار کرلی گئیں۔
ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لیے مختلف سبسڈی ماڈلز تیار کرلیے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سہولت بازاروں میں ضروری اشیاء پر 10 سے 20 فیصد سبسڈی کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے، منڈیوں کے رجسٹرڈ کاروباری افراد کو سبسڈی دینے کی تجویز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ سہولت بازاروں کے ذریعے سبسڈی دینے کا ماڈل زیادہ مؤثر قرار دیا گیا ہے، سہولت بازاروں میں صارفین کو براہ راست ریلیف دیا جا سکتا ہے۔