وزیراعظم کا اپنی جان قربان کرکے مقامی آبادی کو بڑی تباہی سے بچانے والے شہری کو خراج عقیدت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی جان قربان کرکے مقامی آبادی کو بڑی تباہی سے بچانے والے شہری لیاقت کو قوم کا ہیرو قرار دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جان قربان کرنے والے شہری لیاقت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے لیاقت نے دہشت گرد کو روک کر اس کی شناخت پوچھی، شناخت پوچھنے پر دہشت گرد نے خود کو اڑا دیا اور لیاقت نے خود بھی شہادت کا رتبہ پالیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہید لیاقت کی لازوال قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، شہید لیاقت کی بروقت بہادری نے بڑے جانی نقصان کو روکا اورغیرمعمولی جرأت، فرض شناسی اور حب الوطنی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایسے بہادر اور نڈر شہری دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کی حقیقی علامت ہیں، شہید لیاقت کی قربانی قوم کے ہر فرد کے لیے مشعلِ راہ ہے، قوم شہید لیاقت کی قربانی کبھی نہیں بھولے گی، شہید لیاقت جیسے بہادر شہری ہماری قوم کا اثاثہ ہیں۔

واضح رہے جنڈ اور خوشحال گڑھ پل کوہاٹ کے قریب ایک مشتبہ شخص خارجی دہشت گرد کھیتوں کے راستےآگے بڑھ رہا تھاکہ لیاقت نے روک کر دہشت گرد سے اس کی شناخت پوچھی، شناخت پوچھنے پر خودکش حملہ آور نے بوکھلاہٹ میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جس سے خودکش حملہ آور کے ساتھ پاکستان ریلوے کے سابق ملازم لیاقت بھی شہید ہو گئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے