پاکستان اور چین کے مضبوط اور گہرے تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں: عطا تارڑ

وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی کے 75 سال منا رہے ہیں جو ہمارے لیے انتہائی مسرت کا باعث ہے، پاکستان اور چین کے مضبوط اور گہرے تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی قیادت چین کے ساتھ مضبوط تعلقات پر یقین رکھتی ہے، وزیراعظم کا دورہ چین دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور دوستی کو نئی بلندیوں تک لے گیا۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کی ناصرف سرحدیں ملتی ہیں بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بھی گہرے روابط موجود ہیں۔

اِن کا کہنا تھا کہ سی پیک، شی جن پنگ کے ایک خطہ ایک سڑک اقدام کا اہم جزو ہے اور سی پیک ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان عوامی روابط، میڈیا اور ثقافتی شعبوں میں تعاون فروغ پا رہا ہے۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ وقت کے ساتھ پاک چین دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے