آزاد کشمیر میں حالات قابو میں ہیں، طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حالات قابو میں ہیں، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کی جا رہی ہے۔

پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے وزیر مملکت برائے داخلہ سے سوال کیا جس پر انھوں نے یہ جواب دیا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ کالعدم تنظیم بےنقاب ہو رہی ہے کل ایک آڈیو بھی آئی۔

انکا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے مخلصانہ طریقے سے تمام مطالبات پر عملدرآمد شروع کر دیا تھا، مطالبات پر عملدرآمد کے باوجود یہ سب نشاندہی کرتا ہے کہ ان کا مقصد کچھ اور ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ کشمیریوں کا حق ہے کہ وہ قانون سازی کر سکیں، کیا یہ کشمیریوں کا قانون سازی کا حق کسی اور کو دینا چاہتے ہیں؟ وفاقی حکومت کی طرف سے آزاد کشمیر کے معاملے پر کوئی کمی نہیں چھوڑی گئی۔

صحافی نے طلال چوہدری سے سوال کیا کہ آزاد کشمیر میں کتنی اموات ہوئیں؟ اس پر انھوں نے کہا اموات پر تفصیلی پریس ریلیز جاری کریں گے۔ راولاکوٹ سمیت سب علاقوں میں حالات قابو میں ہیں، سب نارمل ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے