پاکستانی علما ومشائخ اور سیاسی اور سماجی شخصیات کا نمائندہ وفد سنکیانگ ارومچی پہنچ گیا ۔ مختلف اسلامی اور ثقافتی مراکز کا دورہ !
وفد کی سربراہی خورشید ندیم چئیر مین رحمت اللعالمین اتھارٹی خورشید ندیم کررہے ہیں ۔
وفد میں ممبر صوبائی اسمبلی جناب احمد کنڈی ، پیر آف گھمگول شریف پیر محمد انور جنید ،مولانا عبدالحق ثانی امیر جمعیت علما اسلام (س) ، مولانا مفتی عمران اشرف عثمانی فرزند مفتی تقی عثمانی ، مفتی محمد زاہد نائب مہتمم جامعہ امدادیہ فیصل آباد ، پروفیسرڈاکٹر الیاس ڈی جی دعوہ اکیڈمی ، مولانا قاری عطااللہ شاہ تحسینی مہتم جامعہ دارلسلام بنوں ، سمیت پروفیسر ضیا القیوم سابق قائد چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، پروفیسر ڈاکٹر عامر رضا جامعہ پشاور اور الحاج نورحبیب صاحب شامل ہیں ۔
وفد چین کے مختلف شہروں اورمچی، یننگ ، بیجنگ وغیرہ کا دورہ کریں گے اور وہاں کے حکومتی عہدیداروں سمیت مختلف مذہبی، سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ یہ وفد چینی وزارت خارجہ کی خصوصی دعوت پر انٹرنیشنل ریسرچ کونسل برائے مذہبی امور کے مذہبی سفارتکاری پروگرام کے تحت اور رہنمائی میں چائنہ کا دورہ کررہا ہے۔
وفد نے آج ارومچی کے اسلامی اور ثقافتی مراکز سمیت تاریخی گرینڈ بازار کا دورہ کیا۔
وفد نے سنکیانگ میں جاری تعمیر و ترقی کو سراہا ۔ اسلامی مراکز اور مسلمانوں کی شمولیت کو سراہا ۔
وفد نے پاک چین دوستی میں مذہبی سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے چینی علما کرام کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔ پاک چین کے علما کے درمیان بات چیت ، رابطہ کاری ، کو دونوں ممالک کیلئے اہم قرار دیا ۔
مذہبی سفارت کاری پروگرام کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ یہ پانچ واں وفد چین کا دورہ کررہا ہے۔ جس کے دور رس نتائج نکلیں گے اور اب مذہبی ہم آہنگی ، بین الثقافت مکالمے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ اس پروگرام کو ہوسٹ کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔