کوئٹہ: محکمہ صحت بلوچستان نے 23 ڈاکٹروں کو معطل کردیا۔
محکمہ صحت بلوچستان نے مس کنڈکٹ اور ہڑتال میں حصہ لینے پر ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 23 ڈاکٹروں کو معطل کردیا جبکہ 25 ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ محکمہ صحت بلوچستان نے 5 ٹرینی ڈاکٹروں کی پوسٹ گریجویٹ تربیتی رجسٹریشن بھی معطل کردی ہے۔
یہ اقدامات صوبے بھر میں سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی سہولیات متاثر ہونے کے خدشات کے پیش نظر اٹھائے گئے ہیں۔