انسان کی شکل سے مشابہ بکری کی پیدائش

بھارتی ریاست راجستھان کے گاؤں میں ایک ایسی بکری کی پیدائش ہوئی ہے جس کی شکل عام بکریوں کی طرح نہیں بلکہ اس کے چہرے کے خدوخال کافی حد تک کسی انسان کے منہ سے مشابہت رکھتے ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق اس گاؤں میں ایک ایسی بکری کی پیدائش ہوئی ہے جسے دیکھ کر تمام لوگ حیران ہوگئے کیونکہ اس کا چہرہ چپٹا اور آنکھیں انسانوں کی آنکھوں کی طرح ہیں جس کی وجہ سے گاؤں کے لوگ اسے خدا کی طرف سے بھیجی جانے والی دیوتا سمجھ رہے ہیں۔

بکری کے مالک کا کہنا ہے کہ ان کی بکری میں ایک پراسرار خامی ہے جس کا نام ’سائیکلوپیا‘ ہے اور یہ بیماری جینز کی وجہ سے ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گاؤں کے کچھ رہائشی ان کی بکری کو خدا کی طرف سے بھیجے جانے والی دیوتا سمجھ کر اس کی پوجا کر رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے