طلباء کو نقل کی ترکیبیں بتانے والا اسکول مینیجر گرفتار

بھارت میں طلباء کو نقل کرنے کی ترکیبیں بتانے پر پولیس نے اسکول کے مینیجر کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش لکھنؤ میں پولیس نے ایک اسکول کے مینیجر کو طلباء کو امتحانات میں نقل کرنے اور امتحان میں نگرانی کرنے والے استادوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی ترکیبیں بتانے والے مینیجر کو گرفتار کر لیا۔

طلباء نے اسکول مینیجر کی بچوں کو نقل کی ترکیبیں بتانے والی تقریر کی ویڈیو بنا کر شکایت پورٹل پر اَپ لوڈ کی جس پر اُتر پردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے فوری نوٹس لیا اور ان کے حکم پر ہری بناش میموریل اسکول کے مینیجر پراوین مال کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ مینیجر طلباء کو بتا رہا ہے کہ کس طرح امتحان میں ایک دوسرے سے بات چیت کرنی چاہیے اور اگر نقل کرتے ہوئے استاد دیکھ لے تو اُس نقل والی پرچی سے مکر جانا چاہیے، اس کے علاوہ پکڑے جانے کی صورت میں استاد سے بحث کرنی چاہیے تاکہ اُنہیں غصّہ آئے۔

یہ سب وہ باتیں تھیں جو اسکول مینیجر نے طلباء کو امتحان میں نقل کرنے کے لئے بتائیں۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اسکول کے منیجر کی اس حرکت پر اُن کے خلاف جلد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے