دنبے کو مُکا مارنے پر 715 ڈالرز کا جرمانہ

اسکاٹ لینڈ میں دنبے کے منہ پر مُکا مارنے والے کسان پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 59 سالہ ولیم براؤن نامی کسان پر اسکاٹ لینڈ کے جانوروں کی صحت اور بہبود ایکٹ 2006 کے سیکشن 19 کے تحت 715 ڈالرز جرمانہ عائد کیا گیا۔

کسان پر اس وقت جرمانہ عائد کیا گیا جب اس نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس نے اپنے فارم میں دو دنبوں کو مُکا مارا تھا۔

اس ضمن میں جانوروں پر مظالم کے خلاف سرگرم اسکاٹش سوسائٹی (ایس پی سی اے) کی جانب سے تحقیقات کی گئی تھیں۔

اسکاٹش ایس پی سی اے کے چیف انسپکٹر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ یہ جرمانہ ایک انتباہ کا کام کرے گا کہ جانوروں کے ساتھ اس طرح کا طرز عمل ناقابل قبول ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے