وزیراعظم نے بھارت سے کیڑے مار ادویات منگوانے کی سمری مسترد کردی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں بھارت سے تجارت ممکن نہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

کابینہ اجلاس میں بھارت سے کیڑے مار ادویات کی درآمد کا معاملہ ایک بار پھر مؤخر ہوگیا۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ بھارت سے ڈینگی اسپرے منگوانے کی پنجاب حکومت کی سمری مسترد کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے تجارت کے حوالے سے سمری کو مسترد کیا۔

کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں بھارت سے تجارت ممکن نہیں۔

خیال رہے کہ 7 اگست 2019 کو قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت سے دو طرفہ تجارت معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی 9 اگست کو وفاقی کابینہ نے بھی منظوری دی تھی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے 4 مارچ کے ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی اور اسلام آباد کے ڈومیسائل ہولڈرز کے لیے گریڈ ایک تا 15 کی ملازمتوں کا کوٹہ 100 فیصد کرنے کی بھی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق بریفنگ کے دوران وفاقی وزراء نے وزیر برائے پاور ڈویژن عمر ایوب سے سخت سوالات کیے۔

وفاقی وزراء نے کہا کہ بجلی بلوں سے متعلق پالیسی سے مطمئن نہیں،کوئی واضح پالیسی ہونی چاہیے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں عوامی مفاد سے متعلق امور پر بھی بریفنگ دی گئی جس دوران وزیراعظم نے عوامی مفاد سے متعلق امور جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے