جنوبی پنجاب صوبہ: وزیراعظم کا بہاولپور میں سیکرٹریٹ قائم کرنے کی تجویز سے اتفاق

اسلام آباد: جنوبی پنجاب میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بہاولپور میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے جنوبی پنجاب کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی جس میں سیاسی امور اور جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ جنوبی پنجاب کا وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بہاولپور میں قائم کیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بیشتر ارکان اسمبلی نے بہاولپور میں سیکرٹریٹ بنانےکی مخالفت کی اور وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ ملتان میں بنانے کی تجویز پیش کی جب کہ کچھ اراکین اسمبلی نے بہاولپور میں سیکرٹریٹ بنانے کی تجویز کی حمایت کی۔

ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ بہاولپور میں صوبہ بحالی تحریک جاری ہے جب کہ وزیراعظم نے بھی بہاولپور میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بنانے کی تجویز سے اتفاق کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ‌ کے لیے ساڑھے 3 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے جائیں گے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے پنجاب حکومت کی کارکردگی اور اپوزیشن اراکین سے ملاقات کے حوالے سے عمران خان کو بریف کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے