پاکستان میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 52 نئے کیسز: کل تعداد 106

پاکستان کے صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے 52 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی کل تعداد 87 جبکہ پورے ملک میں 106 تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا کے 11 مزید نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ان کے مطابق تفتان سے آئے مزید 23 مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے 11 میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس سے قبل سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ٹویٹ کی تھی کہ اب تک تفتان سے سکھر پہنچنے والے 50 افراد کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آ چکا ہے جبکہ ان کے علاوہ جن افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سے 25 کا تعلق کراچی جبکہ ایک کا حیدر آباد سے ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جس دن زائرین تفتان سے آئیں گے ان کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ تفتان سے آنے والے زائرین سے متعلق الگ کہانی سنائی گئی۔ ’ان کا قرنطینہ دیکھا تو سب کی چارپائیاں ساتھ لگی ہوئی تھیں۔ یہ تو قرنطینہ ہی نہیں۔ قرنطینہ کا مطلب ہے کہ ایک بندہ ایک کمرے میں الگ تھلگ ہو اور 14 دن وہاں رہے۔‘مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سکھر قرنطینہ میں 800 فلیٹس ہیں اور فلیٹ کے ہر کمرے میں ایک مریض کو الگ رکھا جائے گا۔ان کے مطابق سکھر میں سامنے آنے والے کورونا کے کیسز تشویشاناک نہیں کیونکہ ہمیں پتہ ہے وہ قرنطینہ میں ہیں۔ ’تشویشناک وہ کیسز ہیں جن کا ابھی پتہ نہیں چلا ہے۔‘وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سکھر میں موجود قرنطینہ سے لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ’ابھی ایران سے مزید زائرین آنے والے ہیں اور صوبائی حکومت صورتحال سے نمنٹنے کے لیے تیار ہے۔‘صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کورونا کے آٹھ مریض شام، پانچ سعودی عرب اورتین دبئی سے آئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت دن میں زیادہ سے زیادہ 200 مریضوں کے ٹیسٹ کر سکتی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں کورونا کے مزید کیسز سامنے آ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں اتوار کو بھی کورونا وائرس کے 19 نئے کیسز سامنے آئے تھے جن میں پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی کورونا کا پہلا مصدقہ کیس رپورٹ ہوا تھا۔ پیر کو سامنے آنے والے کیسز پاکستان میں اب تک ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کورونا کے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔اتوار کو سندھ کے وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ متاثرہ تمام افراد ایران سے براستہ تفتان پاکستان آئے تھے جنہیں 14 دن قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا تھا کہ 293 زائرین کو سکھر لایا گیا جن میں سے 40 افراد کے نمونے لیے گئے جن میں سے 13 افراد کا رزلٹ مثبت آیا۔

[pullquote]پاکستان میں کورونا کے کہاں کتنے کیسز؟[/pullquote]

خیال رہے پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا۔ اب تک صوبہ سندھ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں 87 کیسز سامنے آئے ہیں۔بلوچستان میں ان تک کورونا کے 10 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد تین ہے۔
فیڈرل ایریاز سے بھی کورونا وائرس کے اب تک چار کیسز سامنے آئے ہیں جن میں امریکا سے آنے والی خاتون اور ان کے شوہر بھی شامل ہیں۔پنجاب میں اتوار کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔جمعے کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی ملک کے تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے سمیت متعدد فیصلے کیے گئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے