ملک میں سونے کی قدر میں کمی، فی تولہ قیمت 89 ہزار ہوگئی

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1850 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1850 روپے کم ہوکر 89 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 1587 روپے کم ہوکر 76303 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 60 ڈالر کم ہوکر 1470 ڈالر فی اونس ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا اور فی تولہ سونے کی قیمتیں 94 ہزار تک جاپہنچی تھیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے