جمعہ: 20 مارچ 2020 کی اہم ترین عامی خبریں

[pullquote]ایران میں کورونا وائرس سے مزید 149 افراد ہلاک[/pullquote]

ایران میں کورونا وائرس سے مزید ایک سو انچاس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایرانی وزارت صحت کے مطابق اس طرح آج جمعے تک کووڈ انیس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر چودہ سو تینتیس ہو گئی ہے۔ ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بارہ سو کے اضافے کے ساتھ تقریبا ﹰبیس ہزار ہو چکی ہے۔ دوسری جانب ایرانی صدر حسن روحانی نے نو روز کے موقع پر اپنے خطاب میں کورونا کی وبا کے خلاف متحد ہو کر اور باہمی تعاون سے جنگ جیتنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

[pullquote]افغانستان: حملے میں کم از کم 24 افغان اہلکار ہلاک[/pullquote]

جنوبی افغانستان کے ایک فوجی اڈے پر داخلی حملے کے نتیجے میں کم از کم چوبیس سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق زابل صوبے میں رونما ہوئے اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں چودہ فوجی جبکہ دس پولیس اہلکار شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ چند فوجیوں نے آج علی الصبح اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر دی۔ اس دوران چار فوجیوں کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

[pullquote]نربھیا جنسی زیادتی کیس: چارو ں مجرموں کو پھانسی دے دی گئی[/pullquote]

بھارت میں نربھیا جنسی زیادتی کیس کے چاروں مجرموں کو آج 20 مارچ کی صبح نئی دہلی کے تہاڑ جیل میں پھانسی دے دی گئی ہے۔ جیل کے ڈائریکٹر جنرل سندیپ گوئل نے میڈیا کو بتایا کہ ان مجرموں کو صبح ساڑھے پانچ بجے ایک ساتھ پھانسی پر لٹکایا گیا۔ پوسٹ مارٹم کرائے جانے کے بعدان کی لاشوں کو ان کے رشتہ داروں کو سونپ دیا گیا۔ خیال رہے کہ 23 سالہ پیرا میڈیکل کی طالبہ نربھیا کو 16 دسمبر سن 2012 کی رات نئی دہلی میں ایک چلتی بس میں اجتماعی جنسی زیادتی کا شکار بنایا گیا تھا۔

[pullquote]جرمنی میں کووڈ انیس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ[/pullquote]

جرمنی میں کووڈ انیس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ روبرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے مطابق جرمنی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تقریبا گیارہ ہزار ہو چکی ہے۔ اس ادارے کے سربراہ لوتھر ویلر نے بتایا کہ ایک دن کے دوران دو ہزار آٹھ سو سے زائد افراد میں اس مرض کی تصدیق ہوئی۔ دوسری جانب امریکا کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق جرمنی میں کووڈ انیس کے بارہ ہزار تین سومریض ہیں جبکہ اٹھائیس شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان اعداد و شمار میں فرق اس وجہ سے یہ ہے کہ یہ مختلف اوقات میں مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کو اکھٹا کرکے تیار کیے گئے ہیں۔

[pullquote]جی سیون اجلاس منسوخ[/pullquote]

امریکی حکومت نے ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم جی سیون کا کیمپ ڈیوڈ میں جون میں ہونے والا اجلاس منسوخ کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے اب سربراہان مملکت و حکومت ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت کریں گے۔ برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور امریکا سال میں ایک مرتبہ یہ اعلٰی سطحی ملاقات کرتے ہیں۔ رواں برس صدر ٹرمپ نے اس اجلاس کی میزبانی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

[pullquote]جرمنی: کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فوج کی خدمات لینے پر غور[/pullquote]

جرمنی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فوج کی خدمات لینے پر غور کر رہا ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے طبی عملے کو پہلے ہی بڑے پیمانے پر تعینات کیا گيا ہے اور اب جرمن فوج اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اندرون ملک ایک طویل آپریشن کی تیار کر رہی ہے۔ جرمن وزیر دفاع کرامپ کارین باؤر کا کہنا تھا کہ اس طرح کی بحرانی صورتحال میں فوجیوں سے ادویات، طبی ساز و سامان کی فراہمی، بنیادی ڈھانچے کے تحفظ جیسی خدمات لی جاتے ہیں اور اگر ضرورت پڑے تو، امن و قانون میں مدد کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فوج کو اب تک ساز و سامن اور کیمپ میں بیڈز مہیا کرانے جیسے کاموں کے لیے حکام کی حانب سے پچاس کال موصول ہوئی ہیں۔جرمن فوج کے پاس تقریبا تین ہزار ڈاکٹرز ہیں اور پانچ فوجی ہسپتال جس میں تن تنہا علاج کی سہولیات اور صلاحیتوں میں اضافہ کیا گيا ہے اور ایسے ہسپتالوں میں اس وقت تقریباً دو تہائی مریض عام شہری ہیں۔

[pullquote]چلی میں آئینی ریفرنڈم اکتوبر تک ملتوی[/pullquote]

چلی میں کورونا وائرس کی وجہ سے آئینی ریفرنڈم اکتوبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ اس جنوبی امریکی ملک کی پارلیمان نے بھاری اکثریت سے کیا۔ چلی میں صدر سیباستان پینیرا کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں آئین میں تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ کورونا کی وجہ سے صدر پینیرا نے نوے دن کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ منصوبے کے مطابق یہ آئینی ریفرنڈم اپریل میں ہونا تھا۔ چلی ميں مظاہرے حکومت کی جانب سے زير زمين ٹرين يا سب وے کے کرايوں ميں اضافے کے اعلان کے بعد شروع ہوئے تھے۔

[pullquote]یورپی مرکزی بینک کی جانب سے ایک ہنگامی پروگرام کا اعلان[/pullquote]

یورپی یونین نے یورپی مرکزی بینک کی جانب سے بڑے پیمانے پر بانڈز کی خریداری کے منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔ یورپی کونسل کے صدر شارل میشل نے کہا یہ اس وبا سے پیدا ہونے والے چیلنجز کا بہترین و مضبوط معاشی جواب ہے۔ ان کے بقول کووڈ 19 کو روکنے اور معاشیات کو مزید نقصان سے بچانے کی خاطرکوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جا ئے گی۔ یورپی مرکزی بینک نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب اقتصادیات پر پڑنے والے منفی اثرات کوکم کرنے کے لیے جمعرات کی رات 750 بلین یورو کے ایک ہنگامی پروگرام کا اعلان کیا تھا۔

[pullquote]جرمن صنعتی کمپنی سیمنز کی قیادت میں تبدیلی[/pullquote]

جرمن صنعتی کمپنی سیمنز کے نئے سربراہ اب رولانڈ بش ہوں گے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق پچپن سالہ بش پانچ سال کے لیے جو کیزر کی جگہ یہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ رواں برس فروری میں ایک اجلاس کے دوران آسٹریلیا میں کوئلے کے ایک منصوبے میں شمولیت کی وجہ سے سیمنز کی قیادت کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سیمنز کو ان مائننگ انسٹالیشنز کا آرڈر بھارتی کمپنی اڈانی نے دیا ہے۔ سیمنز نے رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں 1089 ملین کا کاروبار کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے