ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز میں سے 78 فیصد کی ٹریول ہسٹری ایران سے ہے

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی ظفر مرزا نے انکشاف کیا ہےکہ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز میں سے 78 فیصد کی ٹریول ہسٹری ایران کی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ظفر مرزا نے بتایا کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں 89 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے جب کہ ملک میں مشتبہ کیسز کی تعداد 7ہزار 736 ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے مشتبہ کیسز میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 262 لوگ مشتبہ کیسز میں شامل ہوئے ہیں۔

معاون خصوصی نے یہ انکشاف کیا کہ اب تک ملک میں جتنے کورونا کے تصدیق شدہ کیسز ہیں ان میں سے 78 فیصد کی ٹریول ہسٹری ایران کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صورت حال میں تبدیل ہوگی توحکومتی اقدامات میں بھی تبدیلی ہوگی، سخت اقدامات کے بعد امید ہےکورونا وائرس پرقابوپالیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے