سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 10 مریض صحتیاب ہوگئے

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 10 مریض صحتیاب ہوگئے جس کے بعد اس مرض سے سندھ میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 10 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ ان 10 مریضوں کے حالیہ ٹیسٹ منفی آئے ہں جس کے بعد اللہ کا شکر ہے کہ سندھ میں شفایاب ہونے والے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق صحت یاب ہونے والے تمام 10 افراد کا تعلق کراچی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ میں کورونا وائرس کے 4 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، جن میں سے 3 کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے تھا۔

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 410 ہوگئی ہے جن میں سے اب 14 افراد صحتیاب جب کہ ایک مریض کا انتقال ہوچکا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 961 ہے جب کہ 7 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

ملک بھر میں مہلک وائرس سے اب تک 20 افراد صحتیاب ہوئےہیں جن میں سے سندھ میں 14 ،گلگت بلتستان میں 4 اور 2 کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے