رائیونڈ میں کھیتوں سے خاتون کی تشدد زدہ برہنہ لاش برآمد

لاہور کے علاقے رائیونڈ میں کھیتوں سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جسے پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا۔

پولیس کےمطابق ملتان روڈ کے قریب کھیتوں سے نا معلوم خاتون کی برہنہ لاش برآمد ہوئی ہے جس کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے یہاں پر پھینک دیا گیا تھا۔

پولیس کی جانب سے شبہ ظاہر کیا جارہاہے کہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں، پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ کے بعد حقائق واضح ہوں گے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے