امریکا میں پاکستانی نژاد دہشت گرد کو 40 برس کی سزا

نیو یارک……دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کے جرم میں امریکی عدالت نے پاکستانی عابد نصیر کو 40 سال قید کی سزا سنادی،

عابد پر برطانیہ کے شاپنگ سینٹر کو بم سے اڑانے کی منصوبہ بندی کا الزام تھا۔

انتیس سالہ پاکستانی عابد نصیر کو 2009 میں برطانوی حکام نے مانچسٹر کے شاپنگ مال میں بم حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا تھا لیکن الزام ثابت نہ ہونے پر رہا کردیا گیا تھا۔

2013 میں نیویارک سٹی سب وے کو دھماکے سے اڑانے کے الزام میں عابد نصیر کو دوبارہ گرفتار کرکے امریکا منتقل کردیا گیا،

امریکی عدالت نے مارچ 2015 میں عابد نصیر پر برطانیہ میں القاعدہ کا سیل چلانے، مانچسٹر اور نیویارک میں حملے کرنے کی القاعدہ کی سازش میں ملوث ہونے کی فرد جرم عائد کی اور آج کی سماعت میں عابد نصیر کو 40 سال کی سزا سنادی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے