واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگائی جانیوالی ویڈیو کا دورانیہ محدود کر دیا گیا

میسجنگ اور ویڈیو کالنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ پر اسٹیٹس پر لگائی جانے والی ویڈیوز کا دورانیہ محدود کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صارفین کی جانب سے واٹس ایپ کے اسٹیٹس پر لگائی جانے والی ویڈیوز کا دورانیہ محدود کر کے 15 سیکنڈز کر دیا گیا ہے۔

اس سے پہلے صارفین اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر 30 سیکنڈز تک کی ویڈیو اپ لوڈ کر سکتے تھے، لیکن اب انٹرنیٹ پر دباؤ کم کرنے کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے جو ابھی صرف بھارت کے واٹس ایپ صارفین کے لیے ہے۔

اس سے قبل آن لائن اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلیکس اور ایمازون پرائم کی جانب سے بھی انٹرنیٹ پر دباؤ کوکم کرنے کے لیے اسی قسم کے اقدامات کیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دنیا بھر میں متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن، کرفیو اور جزوی کرفیو نافذ کیا گیا ہے جس کہ بعد لوگ اپنے اپنے گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے باعث گھروں میں محصور زیادہ تر لوگ اپنا وقت سوشل میڈیا، آن لائن گیمز اور نیٹ فلیکس استعمال کر کے گزار رہے ہیں جس کی وجہ سے دنیا بھر میں انٹرنیٹ پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے