اقراء عزیز اور یاسر حسین نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس اسٹاف کے لیے خود سلائی کرکے حفاظتی لباس تیار کرلیا ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی بڑھتی تعداد کے پیشِ نظر متعدد معروف شخصیات اپنی اپنی استطاعت کے مطابق مدد کرنے کا سلسلہ رکھے ہوئے ہیں۔
حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے اداکار جوڑے اقرا اور یاسر حسین نے بھی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے ڈاکٹرز و پیرامیڈکس اسٹاف کے لیے خود سلائی کرکے حفاظتی لباس کیا ہے۔
بے شمار اداکاراؤں سمیت قومی کھلاڑیوں کی جانب سے مزدوروں اور غریب طبقہ افراد کی مدد کرنے کے لیے انہیں راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔