کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں چھاپے کے دوران بلوچستان کانسٹیبلری کے غیر حاضر اہلکار کی فائرنگ سے بروری تھانے کا اے ایس ائی جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق بدھ کی شب بروری تھانے کے اے ایس آئی برات علی کی سربراہی میں بروری پولیس نے بلوچستان کانسٹیبلری اہلکار حیدر علی کے خلاف اس کی اہلیہ کی جانب سے دائر مقدمے میں گرفتار ی کے لیے اس کے گھر پر چھاپہ مارا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ چھاپے کے دوران حیدر علی نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی برات علی موقع پر جاں بحق ہو گیا جب کہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔